قاہرہ9جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری پولیس نے 16عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق جزیرہ نما سینائی میں ان عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو ہدف بنانے کے واقعے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سینائی ہی میں ہفتے کے روز پولیس اہلکاروں کی ایک گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ دیگر آٹھ زخمی ہو گئے۔ سن 2013ء میں مرسی حکومت کے خاتمے کے بعد سے شدت پسند جزیرہ نما سینائی میں متحرک ہیں اور اب تک متعدد حملوں میں سینکڑوں سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر چکے ہیں۔